® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/ فروری 2017) گوپال پور اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی سے ممبر اسمبلی جناب وسیم احمد (بیسک سکچھا منتری) کا ٹکٹ کٹنے سے جہاں گوپال پور کی عوام ناراض ہے وہیں آج اس سلسے میں جناب وسیم احمد نے پریس کانفرنس کر تمام افواہوں کا خلاصہ کیا.
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر جناب اکھلیش یادو جی سے میں نے بات کیا کہ اگر میں نے پارٹی کے خلاف کوئی غلطی کی ہے تو مجھے بتا کر سزا دے سکے ہیں تو اکھلیش یادو جی نے وسیم احمد کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے بھروسہ دلایا کہ آپ اپنے علاقہ میں سماجوادی پارٹی کو جیت دلائیں حکومت آنے کے بعد آپ کو پھر منتری کا عہدہ دیں گے.
جناب وسیم احمد نے نے گوپال پور میں ان کے بارے میں پھیلی افواہوں کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی چھوڑنے والا نہیں ہوں 26 سالوں سے میں سماجوادی پارٹی میں میں ایمانداری اور ذمہ داری سے کام کر رہا ہوں اس پارٹی کو کیسے چھوڑ دوں پارٹی تو مرنے کے بعد چھوڑوں گا وہ بھی سماجوادی پارٹی کا جھنڈا کفن کے ساتھ ہوگا اس لئے لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ افواہوں پر دھیان نا دیں ملکر سماجودی پارٹی کو ووٹ کریں.