® محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چنئی(آئی این اے نیوز 8/فروری 2017) جمعیة علماء ہند کے زیر اہتمام آج بروز بدھ 8/2/17 منعقد ہونے والی سہ روزہ تیرھواں فقہی اجتماع حج ہاوز چنئی میں بعد نماز ظہر 30۔ 3 بجے شروع ہوچکا جسکی صدارت امیر الہند حضرت مولانا قاری سید عثمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم اور
استقبالیہ کلمات حضرت مولانا مفتی ابوالحسن یعقوب صاحب قاسمی دامت برکاتہم استاذ مدرسہ کاشف الہدی مدراس کنوینر فقہی سمینار نے فرمائی.
جس میں ملک بھر سے تقریبا 250 سے زائد مفتیان کرام اور علماء کرام تشریف لا رہے ہیں.
خصوصی مہمانان کرام میں استاذ الاساتذہ حضرت اقدس مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری دامت برکاتہم، حضرت مولانا عبد الخالق صاحب سنبہلی، حضرت مولانا مفتی شبیر احمد صاحب مراد آبادی، حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب کشمیری، حضرت مولانا عتیق احمد صاحب بستوی، حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی، قائد جمعیتہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا مفتی سلمان صاحب منصورپوری، حضرت مولانا مفتی عفان صاحب منصورپوری، حضرت مولانا معزالدین صاحب قاسمی، حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی، حضرت مولانا زین العابدین صاحب، حضرت مولانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی شمش الدین صاحب قاسمی، حضرت مولانا پیر شبیر احمد صاحب، ریاستی علمائے کرام میں حضرت مولانا ملک محمد ابراہیم صاحب قاسمی، حضرت مفتی اقبال احمد صاحب قاسمی، حضرت مفتی صلاح الدین صاحب قاسمی، حضرت مفتی ابوالکلام صاحب قاسمی، مفتی سعید احمد صاحب چینئئ، مفتی ابوبکر صاحب قاسمی وشارم، مولانا محمد عثمان صاحب قاسمی وشارم ، مولانامحمد عزیر صاحب قاسمی سیلم، حاجی سکندر صاحب، حاجی حسن صاحب، پروفیسر نصراللہ صاحب، اور جمعیتہ علماء کے ناظم اعلیٰ مولانا سعید احمد صاحب باقوی، مولانا اطہرالدین صاحب قاسمی ویلور، حافظ رفیق جلال وانمباڑی ودیگر علمائے کرام کثیر تعداد میں شریک ہیں.