®عبید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2017) سگڑی اسمبلی میں 4 مارچ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے نیم فوجی دستوں کے جوان اور جين پور کوتوالی انچارج سنجے ورما کی قیادت میں روٹ مارچ نکالا گیا روٹ مارچ جين پور کوتوالی سے شروع ہوکر نگر پنچایت جين پور ہوتے ہوئے، رجادےپور، نرئی پور، لاٹ گھاٹ ، منكاڈيه، مالٹاری، پكوانار سمیت پورے علاقے کا دورہ کیا. کوتوالی انچارج سنجے ورما نے بتایا لوگوں کو یقین دلانے کے لئے اور بے خوف ووٹ ڈالنے کے لئے روٹ مارچ نکالا گیا ہے ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ خوف و آزاد ہو کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے ووٹ (حق) کا استعمال کریں.