® وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
لکھیم پور کھیری(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2017) اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پھیلی کشیدگی کے پیش نظر کرفیو لگا دیا گیا ہے ضلع مجسٹریٹ آکاش دیپ نے آج یہاں بتایا کہ کل رات سوشل میڈیا پر دو طالب علموں کی طرف سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے والا ایک ویڈیو وائرل کرنے کے بعد دو فرقوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی انہوں نے بتایا کہ اس دوران دیر رات فائرنگ بھی ہوئی جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ کشیدگی کے پیش نظر ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، معاملہ میں ملزم دونوں طالب علموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالات اب قابو میں ہیں اور ضلع میں بڑے پیمانے پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ذرائع سے آئی این اے نیوز نمائندہ کو یہ معلوم ہوا کہ لکھیم پور میں اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والوں نے مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،ان کے گھروں کو لوٹا گیا ہے اور بڑی تعداد میں مسلمانوں پر حملہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیر کی جارہی ہیں.