اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سٹھياؤں بلاک کے نیا پورہ بوتھ پر فرضی ووٹ کو لے کر نوک جھونک، سی او صدر کی قیادت میں کافی تعداد میں پیرا ملیٹری فورس تعینات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 March 2017

سٹھياؤں بلاک کے نیا پورہ بوتھ پر فرضی ووٹ کو لے کر نوک جھونک، سی او صدر کی قیادت میں کافی تعداد میں پیرا ملیٹری فورس تعینات!


® جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2017) مبارکپور کے سٹھياؤں بلاک کے چیک سكٹھی اسلام پورا کے نیا پورا پولنگ بوتھ پر آج 4 مارچ دن کے 12 بجے اطلاع ملی کہ ایس پی کی حمایت میں فرضی ووٹ پڑ رہا ہے اطلاع پر پہنچے بی ایس پی رکن اسمبلی امیدوار شاہ عالم گڈو جمالی سی او صدر سچیدانند اور کوتوال سنتلال یادو سے شکایت کی تبھی بڑی تعداد میں پیرا ملیٹری فورس اور پولیس سمیت سی او صدر کی قیادت میں فورس لے کر پہنچ معاملے کی جانچ پڑتال کا بھروسہ دیا بی ایس پی امیدوار گڈو جمالی کا الزام تھا کہ ایس پی کے لوگ فرضی ووٹ ڈلوا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی ہار سے بوکھلائے اپوزیشن ہر ہتھکنڈا اپنا رہے ہیں جو کسی قیمت پر برداست نہیں کیا جائے گا.
 وہیں سی او صدر سچیدانند نے کہا کہ چیک ہوگی اگر ایسا ہوا تو قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا انہوں نے چوکی پر دو کمپنی پی اے سی اور خواتین فورس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں بوتھ مقام پر فورس تعینات کی.