® سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/ مارچ 2017) اعظم گڑھ کےسگڑی تحصیل کے ساتھ واقع جونیئر ہائی اسکول میں جب ووٹ دینے گئے تو چونک گئے کہ کہیں ہم کسی شادی ہال میں تو نہیں آگئے. بڑا خوبصورت سا گیٹ، زمین پر قالین، میدان میں رنگولی، جگہ جگہ غباروں فلیکس، تحفہ اور نہ جانے کیا کیا خصوصیت موجود تھے، یہ شادی جیسا نظارہ تھا ووٹروں کے لئے جو اپنے امیدوار کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے آئے ایسے خاص پولنگ مراکز کو خوبصورت پولنگ مرکز کا درجہ دیا گیا ہے. اس کے لئے سویپ انچارج ریتو سہاس نے سخت مشقت سے تیار کروائی ہیں. انہوں نے بتایا کہ اسی تحصیل کے مالٹاری میں بھی ایک خوبصورت پولنگ مرکز تیار کیا گیا ہے. وہیں ضلع مجسٹریٹ سہاس ایلوائی نے بتایا کہ اسمبلی اعظم گڑھ اور اسمبلی سگڑی میں مارڈن پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں. اسمبلی اعظم گڑھ میں تین مارڈن پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں شبلی ڈگری کالج، ڈی اے وی انٹر کالج، نرسری اسکول بڑا دیو ہے.