® وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــ
ڈومریاگنج(آئی این اے نیوز 14/مارچ 2017) ڈومریاگنج حلقہ کے ترینا گاؤں میں فرقہ وارانہ تشدد، ایک کی حالت سنگین، ڈومریاگنج حلقہ کے موضع ترینا میں ہولی کے رنگ نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا ہے. ہندوستان کی قدیم تاریخی مساجد میں شمار مغلیہ دور کی شاہی جامع مسجد میں شدت پسندوں نے رنگ پھینک دیا جس کے چلتے دونوں فریقوں میں معمولی کہا سنی ہوئی اور پھر معاملہ لڑائی مین بدل گیا.
اس فرقہ وارانہ فساد میں ایک مسلم نوجوان کو اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مارمار کر نیم مردہ کردیا اور متعدد زخمی ہوئے۔ موقع پر پی اے سی بل تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح ڈومریاگنج کے موضع ترکولیا اور ڈومریاگنج سے متصل موضع بنگواں میں بھی معاملہ پیش آیا ہے۔ لیکن مذکورہ دونوں گاؤں میں مسلم طبقہ کے سوجھ بوجھ کے چلتے معاملہ تھم گیا.