® محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 13/مارچ 2017) مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ میں دو درس گاہ (درس گاہ نمبر 2، اور درس گاہ نمبر 3) کے دو طالب علم محمد دلشاد اور محمد نوشاد کا حفظِ قرآن کریم مکمل ہوا، ان میں سے درس گاہ نمبر 2 قاری محمد خورشید قاسمی صاحب سے متعلق ہے جب کہ درس گاہ نمبر 3 قاری محمد ارشد قاسمی صاحب سے متعلق ہے مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ کرام کی شب وروز کی بے انتہا محنتوں سے ہی مدرسہ ہذا میں ہر سال کثیر تعداد میں حفاظ کرام بن کر نکلتے ہیں.
واضح رہے کہ درس گاہ نمبر 3 کے ذمہ دار قاری محمد ارشد قاسمی صاحب مدرسہ ہذا کے حفظ کے تمام درجات کے ناظم بھی ہیں محمد دلشاد کے حافظ بنے کی دعائیہ مجلس کا صبح 11 بجے انعقاد کیا گیا تھا جس میں مفتی دلشاد احمد قاسمی، دار ارقم پبلک اسکول کے ناظم مفتی عبد الملک قاسمی، بھائی محمد عمر صاحب اور طالب علم محمد دلشاد کے متعلقین سمیت مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ شریک تھے جب کہ محمد نوشاد کی حافظ بننے کی دعائیہ محفل شام 4 بجے منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ ہذا کے ناظم تعلیمات مفتی عبد الرزاق قاسمی صاحب نے دعا فرمائی اور طالب علم محمد نوشاد کو دلی دعاؤں سے نوازا، اس پروگرام میں مفتی عبد الرزاق قاسمی، قاری محمد ارشد قاسمی، مولانا عنایت اللہ قاسمی، مفتی محمد ساجد قاسمی، مفتی محمد ثاقب قاسمی، قاری محمد اسلم، ماسٹر عبد الوحید سمیت مدرسہ ہذا کے اکثر اساتذہ شریک تھے سب نے بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا.