اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں پیرا ملیٹری فورس پر بلا وجہ لاٹھی چارج، گالی گلوج کرنے کا لگا الزام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 March 2017

اعظم گڑھ میں پیرا ملیٹری فورس پر بلا وجہ لاٹھی چارج، گالی گلوج کرنے کا لگا الزام!


® سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/مارچ 2017) اعظم گڑھ شہر کے کئی محلوں میں آج دوپہر پیرا ملیٹری فورس کے ذریعہ عوام کو حراساں کرنے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی خبر ہے۔
آئی این اے نیوز کو ملی خبر کے مطابق دوشنبہ کو دوپہر کے بعد شہر کے علاقے تکیہ، جامع مسجد،کوٹ محلہ اور ٹیڑھیا مسجد علاقے میں سڑک کے کنارے دوکانوں کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں پر پیرا ملیٹری فورسز نے لاٹھی چارج کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ لاٹھی چارج بغیر کسی تشدد کے ہوا۔ فورسز نے بلاوجہ لوگوں کو مارا پیٹا اور گالی گلوج کیا جس سے تقریبا ایک درجن لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
لوگوں نے اس معاملے کو لے کر ضلع کے اعلی پولیس افسران سے رابطہ کیا اور انہوں نے خاطی اہلکاروں پر کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔
حالاں کہ ابھی اس خبر کی سرکاری یا غیر جانب دار حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔