اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں بی جے پی نے منایا جیت کا جشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 March 2017

اعظم گڑھ میں بی جے پی نے منایا جیت کا جشن!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
پھول پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/مارچ 2017) بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی جیت کے جشن کے منانے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے. 11 مارچ کو نتائج کے بعد جہاں لوگوں نے جم کر نعرہ بازی و مٹھائی بانٹ کرخوشی ظاہر کی وہی اتوار کو بھی یہ منظر دیکھنے کو ملا. بے جے پی پارٹی والے لڈو بانٹ کر گلے مل کر خوشی منا ہی رہے تھے. لیکن روزانہ قصبے کے بس اسٹاپ پر ٹھیلے پر چائے اور پکوڑے فروخت کر اپنی خاندان کو پالنے والے برجلال وند نے تمام لوگوں کو مقامی اور ریاستی سطح پہ بی جے پی کے جیت کے خوشی میں چائے اور پکوڑے مفت گاہکوں سمیت راہگیروں کو دیئے. اس بارے میں پوچھنے پر وند نے بتایا کہ. ہم بدعنوانی اور بے خوف معاشرے کے لیے بی جے پی کو ریاست کے اقتدار میں دیکھنا چاہتے تھے. اور ہماری یہ خواہش تھی کے ہم بن پیسے لئے سب کو چائے اور ناشتہ كرائیں گے سو ہم وہ کر رہے ہیں. اس قدر جیت کی خوشی کا اظہار کا ہر کوئی جم كر کرتا دکھائی دے رہا تھا.