® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/مارچ 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے منڈن پور رہائشی وجے شنکر بیٹے درگا پرساد مشرا (32) شام تقریبا ساڑھے چار بجے موٹر سائیکل سے جین پور کی طرف اپنے ڈھابا پر جا رہے تھے کہ جين پور کی طرف سے دوهری گھاٹ کی طرف جا رہی کار نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی ہو گئے بہرائچ ضلع میں پرائمری کے ٹیچر ہیں جنہیں سی ایچ سی جین پور میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے صدر کے لئے ریفر کر دیا .جبکہ گاڑی میں سوار لوگ گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے تو عوام نے گاڑی میں توڑ پھوڑ کر ديا پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے کوتوالی انچارج سنجے ورما نے گاڑی کو اپنے قبضے لیا.