اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور اعظم گڑھ کے ممبر اسمبلی شاہ عالم عرف گڈو جمالی یوپی کے سب سے امیر ہیں رکن اسمبلی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 March 2017

مبارکپور اعظم گڑھ کے ممبر اسمبلی شاہ عالم عرف گڈو جمالی یوپی کے سب سے امیر ہیں رکن اسمبلی!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/مارچ 2017) اس بار یوپی میں بی جے پی کی شاندار جیت ہوئی. اور اس درمیان میں پتہ چلا کہ 80 فیصد سے زیادہ ممبر اسمبلی کروڑپتی ہیں، اور ان میں سب سے اوپر نام آتا ہے مبارکپور ضلع اعظم گڑھ کے رکن اسمبلی شاہ عالم عرف گڈو جمالی کا، ان کی پراپرٹی تقریبا 118 کروڑ ہے. اس طرح یوپی میں سب سے امیر رکن اسمبلی گڈو جمالی ہیں.
گڈو جمالی بی ایس پی سے الیکشن لڑتے ہیں انہوں نے ایسے وقت میں بی ایس پی سے کامیابی حاصل کی جب بی ایس پی کی شاخ داؤ پر لگی ہے، 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف الیکشن لڑا تھا. لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے اور تیسرے مقام پر آ کے رکے تھے.