اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امتـحان دے کـر لوٹ رہی 10ویں کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور ویڈیو بنانے کے 3 ملزم پولیس کی گرفت میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 April 2017

امتـحان دے کـر لوٹ رہی 10ویں کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور ویڈیو بنانے کے 3 ملزم پولیس کی گرفت میں!


رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2017) برده تھانہ علاقے میں دسویں اسکول کی طالبہ کے ساتھ بدفعلی کے 3 ملزم گرفتار کیے گئے ہیں، 31 مارچ 2017 کو 10ویں کلاس کی طالبہ امتحان دے کر اپنے گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں دو شخص نے موٹر سائیکل پر زبردستی بٹھا لیا، جائے حادثہ بند پولٹری فارم پر لے جاکر اس کے ساتھ جبراً آبروریزی کیا گیا. اسی درمیان دیگر تین افراد نے موبائل سے ویڈیو بنا لئے، اس واقعہ کی اطلاع پر تھانہ برده میں کیس درج کیا گیا پولیس سپرنڈنٹ آنند کلکرنی نے فوری نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو تلاش کیلئے روانہ کیا جس کے نتیجے میں آج 6/اپریل 2017 کو انچارج انسپکٹر برده پردیپ چودھری اپنے ہمراہ کے ساتھ واقعہ سے متعلق تین ملزم کو گرفتار کر لیا.