رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2017) جمعیة علماء صوبہ یوپی کے صدر مولانا متین الحق اسامہ صاحب کی زیر قیادت تاسیس صد سالہ جمعیة کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لیے آج جمعیة علماء ھند کا دوسرا قافلہ دہلی سے روانہ ہوا، جس میں قائد وفد کے ہمراہ مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا یحیٰ کریمی صاحب صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ، حافظ بشیر صاحب جنرل سکریٹری جمعیة صوبہ آسام اور حاجی ہارون صاحب بھوپال کے علاوہ دیگر کئی معزز شخصیات شامل ہیں.
واضح ہو کہ یہ صد سالہ عالمی اجتماع پشاور پاکستان میں ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، امید ہے کہ یہ وفد ہندوستان کی نمائندگی کرے گا، سبھی احباب سے گزارش ہے کہ اس وفد کے لیے صحت و عافیت اور خیریت کی دعا فرمائیں.