رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2017) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ جمعیة علماء ہند کے قدیم و بیباک آرگنائزر مولانا محمد نوشاد صاحب اعظمی قاسمی آج اپنے گاؤں دیواپار اعظم گڑھ میں انتقال ہوگیا ہے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے طویل عرصے تک جمعیة علماء ہند کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں خدمات انجام دیں. آپ کو خانوادہ شیخ الاسلام حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ سے بہت عقیدت و محبت کا تعلق تھا، جانشین شیخ الاسلام حضرت فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رح سے گہرا تعلق رکھتے تھے اور جمعیة میں بڑی جانثاری سے خدمت انجام دیتے تھے. جمعیة علماء ہند دفتر کے تمام احباب مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
خبر لکھے جانے تک جنازہ کی اطلاع نہیں ملی.
نوٹ: ملک بھر کی جمعیة کے احباب و متعلقین اور ارباب مدارس سے اپیل ہے کہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں.