رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2017) اس دور جدید میں جب کہ پسماندہ ترین گاؤں آمد ورفت کی سہولت سے مزین ہو چکے ہیں، وہیں ضلع کی سب سے بڑی آبادی والا قصبہ مبارکپور آج بھی آمدورفت کی سہولت سے محروم ہیں اور دیر سویر انہیں کہیں جانے آنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیو نکہ جغرافیائی لحاظ سے مبارکپور قصبہ ایک ایسے مقام پر آباد ہے جہاں سے نہ تو ریلوے لائن گذری ہے اور نہ تو قومی شاہراہ ۔اس لئے اس راہ سے سرکاری گاڑیاں گزرتی ہی نہیں کہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کرکے اپنے سفر کو آسان کر سکیں ۔حالانکه مبارکپور صنعتی لحاظ سے اعظم گڑھ کے لئے جہاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وہیں بنارسی سلک ساڑیوں کی بدولت دنیا میں اپنے ملک کا نام بھی روشن کر رہا ہے لیکن ملک کا نام روشن کرنے والے خود آج تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں شاید لوگوں کی انہیں مشکلات کو محسوس کر کے سابقہ حکومت کے ذریعہ یہاں تین سال قبل ایک جدید ترین بس اسٹیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کی تعمیر جنگی پیمانے پر شروع ہوئی لیکن رفتہ رفتہ کام کیبیہ تیزی خرگوش کی چال میں تبدیل ہو گئی اور سرکار کی مدر پوری ہو جانے تک اسٹیشن کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ۔اس کی ذمہ دار چاہے حکومت ہو یا تعمیراتی یونٹ، لیکن اب نئی سرکار کی تشکیل کے بعد لوگوں میں اب بس اسٹیشن کو لیکر طرح طرح کے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں ۔اس اسٹیشن پر قریب پانچ کروڑ کا صرفہ آنا تھا جس سے 90فیصد کام کافی پہلے ہی پورا ہو چکا ہے اور قریب چھ ماہ پہلے سے ہی سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا انتظار ہو رہا تھا کہ جلد ہی وہ بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر مبارکپور کو ہر بھرا کردیں گے لیکن ممکنہ ہریالی اب ویران ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔اسی کے ساتھ مبارکپور کے بنکروں اور کسانوں کو بھرپور بجلی مہیا کرانے کے مقصد سے ملک شدنی میں کافی جدوجہد کے بعد 18 کروڑ کے صرفہ سے 132 کے وی اے بجلی اسٹیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی جسے ایک سال پہلے اس ہی مکمل ہوجانا تھا مگر وہ بھی آج تک التوا پڑا ہوا ہے ۔مبارکپور کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لئے چودہ کروڑ کے صرفہ سے پوروانچل کا سب سے بڑا بنکر مارکٹنگ سینٹر بھی چھ ماہ قبل ہی مکمل کر کے عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا جس کا افتتاح سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی آمد کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی جو آج تک التوا میں پڑی ہو ہے ۔اب نہ معلوم آگے اس کا کیا حشر ہونے والا ہے ۔ویسے نئی حکومت سے زیادہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صاحب مبارکپور کو ہر بھرا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جو کام ادھورا ہے اسے جلد ہی پورا کر کے عوام کے سامنے پیش کر دیں گے ۔