رپورٹ: سلمـان اعظـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2017) پولیس نے جرائم کی روک تھام کے نام پر اعظم گڑھ شہر کے چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ کئی چوراہوں پر پہلے بھی کیمرے نصب کئے گئے تھے لیکن ان میں سے اکثر کیمرے خراب تھے یا پھر چوری ہوگئے تھے۔