اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علاقہ میوات کے مسلم معاشرے میں پھیلی برائیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے جمعیة علماء ہمہ تن مصروف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 April 2017

علاقہ میوات کے مسلم معاشرے میں پھیلی برائیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے جمعیة علماء ہمہ تن مصروف!


رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2017) یکم اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح 9 بجے بمقام نواب  شمس الدین پارک زیر انتظام جمعیتہ علماء فروزپور جھرکہ زیر نگرانی مولانا قمر الدین صاحب صدر جمعیة علماء فروزپور جھرکہ اسلامی شادیوں کے عنوان سے ایک بڑے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت مولانا محمد یحیٰ صاحب کریمی صدر جمعیة علماء متحدہ پنجاب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مفتی سلیم احمد صاحب ناظم اعلی جمعیة علماء ضلع گوڑگانواں نے انجام دیے۔
اجلاس کا آغاز قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی صدر جمعیة ضلع گوڑگانواں کے تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ مولانا محمد صابر صاحب صدر جمعیة علماء حلقہ ساکرس نے جہیز کی لعنت پر مفصّل تقریر فرمائی اور اس کے بعد مولانا محمد اطہر صاحب ابن مولانا محمد قاسم صاحب شیر پنجاب  نے گذشتہ زندگی پر ندامت اور آئندہ نیک ارادوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی فکر پر مختصراً جامع بیان فرمایا۔
اسی کے ساتھ ساتھ  مفتی سلیم احمد صاحب نے جہیز کی برائی اور لڑکیوں کے حق وراثت پر ایک پراثر انداز میں تقریر فرمائی اور جلسہ میں موجود  مفتی سعید صاحب مہتمم مدرسہ نصرت السلام نے  اسلام میں بیٹی کی اہمیت پر پر مغز تقریر فرمائی۔
اس کے بعد حضرت مولانا محمد یحی کریمی  صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڈھ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ جہیز معاشرے کے لئے ناسور ہے اور بچیوں کو وراثت سے محروم کرنا گناہ کبیرہ ہے، شادی کے بعد شادی کو خانہ آبادی کے بجائے خانہ ناری بنانے میں سب سے زیادہ حصہ آج کل کے نوجوانوں کا ہے جو منشیات کا استعمال کرتے ہیں، منشیات کے استعمال پر روک لگانے کے لئے جب تک گھر گھر جا کر علماء کرام اور ذمہ داران حضرات نعرے لگا کر معاشرہ کو منشیات سے آزاد نہیں کرائیں گے اس وقت تک گھروں کو اجڑنے سے بستیوں کو ویران ہونے سے نہیں بچایا جاسکتا، اور بزرگ ماں باپ  اور بےسہارا بیویوں اور بہنوں کی زندگی کو خوش گوار نہیں بنایا جاسکتا۔
 معاشرے میں ان تمام برائیوں کا وجود صرف اور صرف جہالت کی وجہ سے  ہے اور جہالت ایک اندھیرا ہے اور علم ایک روشنی ہے اندھیرے کو ختم کرنے کے لیے روشنی ضروری ہے جب تک ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ نہیں کرینگے اس وقت تک ہمارے یہ جلسے جلوس پنچایتیں معاشرے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہو سکتے۔ اسلیے معاشرہ بچاؤ اولاد پڑھاؤ کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانا پڑے گا۔
 اولیاء عظام کی زندگی سے سبق لے کر اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مشن کو آگے بڑھانا پڑے گا، اور میوات کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد راشد صاحب مہتمم مدرسہ دار العلوم محمدیہ میل کھیڑلا نے رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی بیٹیوں کی شادی کے عنوان سے بیان فرمایا اور مولانا کی ہی رقت آمیز  دعا پر جلسہ کامیابی کے ساتھ   اختتام پذیر ہوا۔