رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/اپریل 2017) آج بروز بدھ جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڑھ کی مسجد صحابہ میں ختم حفظ القرآن الكريم کی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں جامعہ کے سات طلبہ نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا اس پروگرام کے آخیر میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں طلبہ اور انکے سرپرست کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے اس نازک دور میں قرآن کریم کی حفاظت کے لئے اپنے بچوں کا انتخاب کیا اور یہ مدارس اسلامیہ در اصل قرآن تعلیم کا ہی مرکز ہے اور آج میں طلبہ سے اور مہمانوں سے درخواست کرونگا کہ وہ ہر حال میں قرآن کو یاد کریں اور اس کو پڑھتے رہیں.
مہتمم صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا اس پروگرام میں مولانا افضل قاسمی، مولانا طاہر صاحب، محمد عمران شیروانی، مفتی اعظم قاسمی کے علاوہ طلبہ، اساتذہ اور علاقے کے معزز مہمانان کرام موجود تھے.