اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گاؤں لڈماکی ضلع پلول میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 14 April 2017

گاؤں لڈماکی ضلع پلول میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد!


رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پلول(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2017) اصلاحی معاشرہ کے عنوان سے گاؤں لڈماکی ضلع پلول میں کل ایک شاندار اجلاس کا انعقاد ہوا،جسمیں درجنوں علماء و حفاظ کرام کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس پروگرام کی نظامت کے فرائض حضرت مولانا علی احمد ہونچ پوری نے انجام دیئے اور اس پرنور محفل کا آغاز قاری حامد امام و خطیب لکھناکا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اور اس کے بعد آپ علیہ السلام کی مدح سرائی میں نعتیہ کلام مولانا مشتاق صاحب نے پیش کیا، اور جلسہ کو کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کے لیے  گاؤں لڈماکی کے لوگوں نے اہم ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اور لڈماکی گاؤں کے امام شرف الدین صاحب بھی اس پروگرام میں  پیش پیش رہے۔
 مہمان خصوصی کے طور پر  جناب حضرت مولانا محمد یحی کریمی صاحب صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڈھ نے  شرکت فرمائی، اور صدر محترم  کے علاوہ جناب قاری آس محمد صاحب صدر جمعیة ضلع پلول اورجنرل سکریٹری مولانا ساجد قاسمی راجپورہ، ساپنکی زون کے صدر حافظ بلال کے علاوہ  دیگر علماء کرام وذمہ داران حضرات نے بھی شرکت فرمائی ۔
اس پروگرام کو کامیابی تک پہنچانے کے لئے لڈماکی زون کے تمام علماء کرام نے انتھک تگ و دو کی اور جلسہ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مولانا یحیٰ کریمی نے اپنے خطاب میں لوگوں کو دین سے جڑنے کی اہمیت اور مولانا الیاس رحمتہ اللہ علیہ کی قربانیاں بتلائیں  خد صدر صاحب  اور
 مولانا عمار نے بیرون کیلئے 5 آدمیوں کی تشکیل کی جو ان شاء اللہ راہ خدا میں  500000 روپے تک قربان کرنے کے لئےتیار ہیں، اور اسی طرح  ایک جماعت 4 ماہ کی بنی اور ایک جماعت نقد 1 ماہ کی کی بھی تیار ہوئی، اور  اخیر میں صدر صاحب کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔