رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2017) رانی کی سرائے تھانہ علاقہ شاہ کندن پور گاؤں سے لڑکی کو اغوا کر آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے، اغوا کے قریب 16 گھنٹے بعد لڑکی گاؤں کے سیوان سے برآمد کی گئی. پولیس تحویل میں اسے میڈیکل کے لئے بھیج دیا گیا ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے.
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی 16 سالہ لڑکی کل جمعہ کی شام اچانک گھر کے قریب سے غائب ہو گئی تھی، لواحقین اس اغوا کا الزام لگا رہے تھے، اسی درمیان ہفتے کی دوپہر وہ گاؤں کے سیوان میں پائی گئی، لولیس نے اس کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا ہے، تھانہ انچارج سریتا سنگھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ صاف ہو پائے گا کہ آبروریزی ہوئی ہے کہ نہیں. رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی.