رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 9/مئی 2017) سابق نگر پالیکا صدر طیب پالکی صاحب نے اپنے حامیوں سمیت بسپا کا دامن تھاما، جہانگیرآباد میں واقع بی ایس پی آفس میں منعقد جلسہ عام میں بی ایس پی کے رکن اسمبلی جناب مختار انصاری بیٹے عباس انصار نے طیب پالکی اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو بی ایس پی کی رکنیت دلائی، طیب پالکی صاحب بی ایس پی میں شامل ہوتے ہی عباس انصاری نے انہیں پھول و مالا پہنا کر خوش آمدید کہا، اس دوران بی ایس پی ضلع صدر راجو کمار، سابق منڈل كوآرڈنیٹر بی ایس پی سنجے ساگر، شری رام، مختار انصاری کے نمائندے مجاہد انصاری، اعجاز انصاری، منصور انصاری وغیرہ سیکڑوں لوگ موجود رہے.
