رپورٹ: خالــد اعظــمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/مئی 2017) سرائے میر علاقہ کے موضع شیرواں میں واقع مدرسہ اسلامیہ دار ارقم شیرواں کے شعبہ حفظ حلقہ اولی (عبداللہ بن مسعود ) کے ایک ہونہار طالب "زید عالم ابن بدر عالم" نے ایک نشست میں پورا قران کریم سنایا، یہ بڑی ہمت اور حوصلہ کی بات ہے، اس موقع پر مدرسہ ھٰذا میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا.
مبارک باد کے مستحق ہیں انکے اہل خانہ و ذمہ داران مدرسہ اور خصوصاً انکے اساتذہ جن کی ہمہ تن محنت و جفاکشی کا ثمرہ اور پھل کھل کر سامنے آیا.
اس موقع پر مدرسہ ھذا کے ذمہ داران و اساتذہ کرام نے خوشی و مسرت کا کھل کر اظہار کیا اور تمام طلبہ کو مزید حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو اس بچے کی طرح اپنے اندر حوصلہ، ہمت و جذبہ پیدا کرنا چاہیے اخیر میں مدرسہ ھذا کے سرپرست جناب حاجی امتیاز احمد صاحب صدیقی شیروانی کی دعاء پر نشست کا اختتام ہوا، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت موصوف کو حافظ با عمل بنائے. آمیـــن