اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بیرون ملک بھیجنے کے نام پر لئے 80 ہزار، پھر کر دیا انکار، رپورٹ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 4 June 2017

بیرون ملک بھیجنے کے نام پر لئے 80 ہزار، پھر کر دیا انکار، رپورٹ درج!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیدارگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جون 2017) ديدارگنج تھانے کی پولیس نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دو افراد سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور ان کے پاسپورٹ رکھ لینے کے الزام میں نامزد کئے گئے شخص کے خلاف ہفتہ کو رپورٹ درج کی ہے.
بتایا جاتا ہے کہ ديدارگنج علاقے کے درياپور گرام رہائشی پرمود بیٹے بابورام یادو کا الزام ہے کہ پھول پور کوتوالی علاقے کے دھنی پور گرام رہائشی ابو شحمہ بیٹے اشفاق نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دو لڑکوں کے ساتھ جعل سازی کی، پرمود کا کہنا ہے کہ ملزم ابوشحمہ نے بیرون ملک کمانے کا لالچ دے کر مجھے اور میرے رشتہ دار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور پاسپورٹ لے لئے، جب اس نے نہیں ہم لوگوں کو بھیجا تو ہم نے رقم کا مطالبہ کیا اس نے گالی گلوج کرتے ہوئے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، متاثرہ فریق کی تحریر پر پولیس نے ملزم کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا ہے.