اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان کے مہینے میں کھل جاتے ہیں جنت کے دروازے: مولانا اسرارالحسن

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 5 June 2017

رمضان کے مہینے میں کھل جاتے ہیں جنت کے دروازے: مولانا اسرارالحسن


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/جون 2017) رمضان اسلام کے ماننے والوں کے لئے فرض ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جو لوگ اس مہینہ میں نیک کام کرتے ہیں اللہ انہیں نیکیوں سے مالا مال کر دیتے ہیں.
ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انصاری اشرفی ناظم اعلی مدرسہ اشرفیہ یتیم خانہ مبارکپور مولانا اسرار الحسن نے کہا کہ روزہ دار کے لئے اس ماہ کا لمحہ لمحہ نیکیوں کا ہے، ماہ رمضان مبارک کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ رحمت، دوسرا مغفرت (بخشش) اور آخری حصہ جہنم سے نجات کا ہے، عالموں نے آخری حصے کی بڑی اہمیت بتائی ہے.
🔵رمضان کی اہمیت🔵
 اسلام کے پانچ اركانوں میں روزہ بھی ایک رکن ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے پاک کتاب قرآن شریف کو بندوں کی رہنمائی کے لئے اس جہاں میں اتارا، اس پاک ماہ میں اللہ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور دوزخ کے دروازوں کو بند کر دیتا ہے، وہیں شیطان کو قید کر لیتا ہے، اس مہینے میں نفلی کام کرنے پر اللہ فرض ادا کرنے کا ثواب اور فرض ادا کرنے پر ستر فرضوں کا ثواب دیتا ہے.
★روزہ کس پر فرض ہے★
ہر مسلمان مرد و عورت جو عقل والا اور تندروست ہو اس پر سال میں ایک ماہ کے روزے رکھنا فرض ہے.
🔷روزہ نہ رکھنے والوں پر گناہ🔷
جو مسلمان روزہ نہیں رکھتا ہے وہ اللہ کی رحمت سے محروم رہتا ہے روزہ نہ رکھنے پر وہ شخص اللہ کی نافرمانی کرتا ہے، روزہ نہ رکھنا گناہ کبیرہ ہے.
※روزہ کس طرح رکھا جاتا ہے※
صبح صادق (طلوع آفتاب سے پہلے) سے لے کر گروب (غروب آفتاب) تک اپنے آپ کو کھانے پینے سے روکے رکھنا روزہ کہلاتا ہے، منہ کے روزے کے ساتھ ساتھ ہاتھ، کان، ناک، کی زبان اور آنکھوں کا بھی روزہ ہوتا ہے. روزے کی حالات میں کسی کی برائی کرنے اور سننے، برا دیکھنے، برا کرنے سے بچیں.
★رمضان ماہ کیوں خاص ہے؟★
مسلمانوں میں پرہیزگاری پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کہ مسلمان صرف اللہ کی رضا کے لئے سال میں ایک مہینہ کھانے پینے، سونے جاگنے کے وقت میں تبدیلی کرتا ہے، وہ بھوکا ہوتا ہے لیکن کھانے پینے کی چیزوں کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا ہے، رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے صبر کے امتحان کا خاص مہینہ ہے.