اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شادی کا جھانسہ دیکر کیا استحصال، رپورٹ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 5 June 2017

شادی کا جھانسہ دیکر کیا استحصال، رپورٹ درج!


رپورٹ: وســیم شیـخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/جون 2017) سدھاری تھانے کی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی استحصال کرنے اور پھر اسقاط حمل کرانے کے الزام میں متاثرہ کی طرف سے نامزد کئے گئے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی ہے.
علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی مبتلا لڑکی کا الزام ہے کہ گاؤں کا وشال چوہان اسے محبت میں پھنسا کر شادی کا جھانسہ دیا اور اس کے ساتھ جسمانی استحصال کرتا رہا، اس دوران جب متاثرہ کو حمل ٹھہر گیا تو مبینہ ملزم کی طرف سے شادی سے پہلے بچہ پیدا ہونے کے خوف سے اس کا اسقاط حمل کرا دیا، بعد میں ملزم نے متاثرہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا، شادی کے جھانسے میں پھنس کر متاثرہ نے ہفتہ کو ملزم وشال چوہان کے خلاف مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے.