رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/جون 2017) ضلع اسپتال میں زخمی خاتون کی تیمارداری میں لگے گھر چھوڑ کر فرار جبکہ عاشقی جوڑے کو پیر کی صبح لڑکی کے اہل خانہ نے دبوچ لیا، نوجوان کی پیٹائی کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ لڑکی کو لواحقین اپنے ساتھ لے کر چلے گئے، سارا دن ہسپتال احاطے میں واقعہ کی بحث زوروں پر رہی.
نظم آباد تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کے رہنے والے 18 سالہ نوجوان پڑوس کی 16 سالہ نوجوان کو 5 دن پہلے بھگا لے گیا اس بات سے ناراض لڑکی کے رشتہ داروں نے نوجوان کی چاچی کو مارپیٹ کر زخمی کر دیا زخمی خاتون کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا تھا ادھر اس کی جانکاری ہونے پر دونوں 2 دن پہلے ضلع اسپتال پہنچے اور عورت کی تیمارداری میں لگ گئے، اس بات کی خبر لڑکی کے اہل خانہ کو لگی اور پیر کی صبح وہ ضلع اسپتال پہنچ گئے، انہیں دیکھ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن نوجوان کو پکڑ کر لڑکی کے رشتہ داروں نے جم کر دھنائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا، ہسپتال سے بھاگ رہی نوجوان لڑکی کو اسکے اہل خانہ نے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے کر گھر چلے گئے.