اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ و اطراف کے روزہ داروں میں سعودی عرب کی مسواک کا ہورہا ہے اضافہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 6 June 2017

اعظم گڑھ و اطراف کے روزہ داروں میں سعودی عرب کی مسواک کا ہورہا ہے اضافہ!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/جون 2017) مسواک حضرت محمد صاحب کی سنتوں میں سے ایک ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں مسواک کر کے نماز ادا کرتے تھے اور کھجور اور پانی پی کر روزہ افطار کرتے تھے، اس لئے روزہ کھولنے سے پہلے مسلمان مسواک کرتے ہیں، مسواک کرنے سے کئی طرح کی بیماریاں نہیں ہوتی ہیں، اسی مسواک کر کے نماز ادا کرنے سے بہت ثواب ملتا ہے، رمضان میں مسلمان افطار کے پہلے اور سحری کے ساتھ ہی نماز سے پہلے مسواک کے لئے لوگوں کا هجوم رہتا ہے، اعظم گڑھ کے کئی علاقوں میں مسواک کی دکانیں سجی ہوئی ہے، خاص طور پر ریشم نگری مبارکپور میں اس کا چلن زیادہ ہے.