اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اتروليا میں ملی نامعلوم لڑکی کی لاش، ریپ کے بعد قتل کا خدشہ، چہرہ پر تیزاب کا اثر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 June 2017

اتروليا میں ملی نامعلوم لڑکی کی لاش، ریپ کے بعد قتل کا خدشہ، چہرہ پر تیزاب کا اثر!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اترولیا/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/جون 2017) اتروليا تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک لڑکی کی لاش ملی، علاقے کے سگھن پٹی گاؤں کے مغربی نالے کے پاس ملی لاش کی معلومات دیہاتیوں نے پولیس کو دی تو تھوڑی ہی دیر میں تھانہ انچارج فورس کے ساتھ پہنچ گئے. قریب 26 سال کی لڑکی کے جسم پر زخم کے نشانات تھے، چہرہ تیزاب سے جلانے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ شناخت نہ ہو، پولیس کے تمام کوشش کے بعد بھی شام تک شناخت نہیں ہو سکی، موقع پر لگے دیہاتیوں کا خیال تھا کہ واقعہ کو انجام کہیں اور کیا گیا ہے اور یہاں پر لاش کو لا کر پھینک دیا گیا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد قتل کیسے ہوا یہ واضح ہو جائے گا، پولیس تمام نکات پر غور کر رہی ہے.