اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: جمیعت اہل حدیث املو کے زیر اہتمام حج تربیتی کیمپ 23 جولائی کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 July 2017

مبارکپور: جمیعت اہل حدیث املو کے زیر اہتمام حج تربیتی کیمپ 23 جولائی کو!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2017) جمعیت اہل حدیث املو کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم املو میں بتاریخ 23/جولائی 2017 بروز اتوار صبح آٹھ بجے حج تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، جس میں مولانا عبدالرحمن مطیع اللہ مدنی حجاج کرام کو حج کا طریقہ، احکام و مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں گے.
مولانا فاروق عبداللہ رحمانی نے نمائندہ سے گفتگو کے داران مبارکپور و اطراف کے تمام حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ بروز اتوار صبح 08:00 بجے مدرسہ انوارالعلوم املو میں پہنچ کر حج کے احکام و مسائل سیکھ کر فائدہ اٹھائیں، تاکہ آپ سنت کے مطابق حج کے تمام مناسک کو ادا کرسکیں.