رپورٹ: قاری کلام الدین سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2017) اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عظیم عالمی ادارہ دار العلوم دیوبند کے زبردست مسابقتی داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صد فی صد 100% ریکارڈ داخلہ درج کرایا ہے، اس سال 17 طلبہ عربی ششم کی تکمیل کے بعد دارالعلوم دیوبند کے داخلہ امتحان میں شریک ہوئے تھے، اس لیے کہ ششم کی تکمیل کے بعد ہی اساتذہ کے مشورے سے طلبہ دارالعلوم دیوبند کا رخ کرتے ہیں، اشرف العلوم کے اساتذہ، و محبین اور ابنائے قدیم کی خوشی دیدنی تھی، اس لیے کہ علم دین حاصل کرنے والے طلباء کی دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے اور اس عالمی ادارے میں طلباء اپنے داخلہ کو خوش بختی اور سعادتمندی سے تعبیر کرتے ہیں۔ گزشتہ روز منظر عام پر آئے ہفتم کے نتیجے کے مطابق 257 طلباء کو داخلہ کا اہل قرار دیا گیا ہے، اس کم تعداد کے باوجود اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کے 17 طلبہ بھی خوش نصیب طلبہ کی فہرست میں نظر آئے، اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اشرف العلوم کنہواں نے داخلہ امتحان میں پوزیشن کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے، بالترتیب اول عربی میں 48، دوم عربی میں 31،سوم عربی میں 50،چہارم میں47 پنجم میں 102 جبکہ ششم عربی میں 146، ہفتم عربی میں 257، اور دورہ حدیث شریف میں 862 طلباء کو داخلہ دیا گیاتھا۔ دورہ حدیث کے نتیجہ کے ساتھ ساتھ اول تا دورہ حدیث شریف تک کے داخلوں کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے.