رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جولائی 2017) ریشم نگری مبارکپور کے محلہ پورہ دلہن میں انسانیت کو دہلا دینے والا ایک واقعہ سامنے آنے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی جس میں ایک دس سالہ نابالغ معصوم بچے کو کچھ درندوں نے چار پائی پر رسی سے ہاتھ پاؤں باندھ کر بڑے ظالمانہ طریقے سے جم کر پٹائی کی، اس خبر سے علاقے میں ہر طرف لوگوں کی روح کانپ اٹھی اور معصوم بچے کی اسی حالت کرنے والوں پر گنڈا ایکٹ کی کارروائی کا مطالبہ زوروں سے اٹھ رہا ہے.
وہیں مبارکپور تھانہ انچارج انوپ کمار شکلا کو جیسے ہی اطلاع ملی موقع واردات پر پہنچ کر بچے کو کسی طرح ظالموں کے چنگل سے بچایا اور فوری طور سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں علاج جاری ہے، پولیس نے ایک نامزد اور بہت سے دوسرے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش جاری ہے.
حاصل معلومات کے مطابق محلہ اسلام پورہ رہائشی نوشاد احمد کے دس سالہ درجہ دو کا طالب علم محمد سہیل جو اپنی پھوپھی کے یہاں پورہ دیوان محلے گیا تھا جہاں کھیلتے ہوئے پورہ دلہن پہنچ گیا، معمولی بات پر دس سالہ سہیل کو پورا دلہن رہائشی محمد عرفان بیٹے حاجی خالق، قاری امتیاز لمبو، اور حاجی انوار و کچھ لڑكوں نے مل کر میرے دس سالہ بیٹے محمد سہیل کو گالی دیتے ہوئے لاٹھی ڈنڈے سے بری طرح مارا گیا جس سے پورے بدن پر گہرے زخم کے نشانات جگہ جگہ پڑے ہیں، درندوں نے معصوم بچے کو چار پائی پر رسی سے باندھ کر بری طرح پیٹا.
بچے کا کہنا ہےکہ جب پیٹ رہے تھے تو میں نے پانی بہت مانگا مگر ظالموں نے پانی کے بدلے لاٹھی ڈنڈے سے اور زور سے پیٹتے رہے.
ظالموں کے ہاتھوں بری طرح زخمی معصوم بچے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جس کا علاج چل رہا ہے.
والد نوشاد احمد نے تھانہ میں تحریر دیا جس کی بنیاد پر پولیس نے ایک نامزد محمد عرفان بیٹے حاجی خالق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ساتھ ہی قاری امتیاز لمبو، حاجی انوار پر مارنے پیٹنے کا الزام ہے وہیں پولیس نے ایک نامزد اور نامعلوم کے خلاف دفعہ 323، 504، 506 درج کیا ہے، اور ملزموں کی دھر پکڑ کے لئے مبارکپور تھانہ انچارج انوپ کمار شکلا، اور چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک مصروف ہے.