اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج کے مسائل یعنی فرائض، واجبات، سنن مستحبات وغیرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 July 2017

حج کے مسائل یعنی فرائض، واجبات، سنن مستحبات وغیرہ!

 
               
ازقلم: محمد عظیم فیض آبادی استاذ دار العلوم النصرہ دیوبند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  🔷 فرائض حج 🔷
1    احرام باندهنا (یہ شرط ہے )
2    9 ذی الحجہ کوآفتاب کے وقت سے 10ذی الحجہ کی صبح صادق تک عرفات میں کسی وقت ٹھہرنا چاہے ایک ہی منٹ کیوں نہ ہو (رکن ہے )
طواف زیارت کرنا (یہ بهی رکن ہے)
اگر ان میں سے  کوئی چهوٹ جا ئےتو حج نہ ہو گا
ان تینوں میں ترتیب بهی فرض کا درجہ رکهتی ہے
پہلے احرام پهر وقوف پهرطواف زیارت
نوٹ:  اگر ان میں سے کوئی چیز چهوٹ جائے تو حج درست نہیں ہو گا
  📚   واجبات حج
1   وقوف مزدلفہ (جس کا وقت 10ذی الحج کی صبح صادق سے طلوعِ آفتاب کے درمیان ہے)
2  صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا
3  رمی جمار کرنا
4  قارن ومتمتع کو دم دینا
5  حلق یا قصر کرانا (لیکن حلق أفضل ہے )
6  آفاقی کو طواف وداع کرنا
نوٹ: اگر ان میں سے کوئی چیز چهوٹ جائے تو دم واجب ہوگا اور حج درست ہو جائے گا
📚حج کی سنتیں
1  احرام باندهنے کے لئے غسل کر نا
2  حج کے مہینے میں احرام باندھنا
3  تلبیہ پڑهنا
4 طواف قدوم کر نا
5  طواف قدوم میں رمل کرنا اگر اس میں نہ کرسکے تو طواف زیارت یاطواف وداع میں رمل کرنا
6  طواف کرتے وقت بدن اور کپڑے کانجاست حقیقہ سے پاک وصاف ہونا
7  صفا و مروہ کی سعی کے دوران میلین اخضرین کے درمیان دوڑنا (مردوں کےلئے)
8  حجر اسود سے طواف شروع کرنا
9  امام کا تین مقام پر خطبہ دینا (ساتویں ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں، نویں کو عرفہ میں اور گیارہویں کو منی میں)
10   نویں زی الحجہ کی رات کو منی میں قیام کرنا
11  نویں ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منی سے عرفات جانا
12 عرفات سے امام کے چلے جانے کے بعد نکلنا
13  عرفات میں غسل کرنا
14  ایام منی میں رات کو منی ہی میں رہنا
15  تیوں خمرات کی رمی میں ترتیب باقی رکهنا
 نوٹ: ان سنتوں میں سے کسی کو جان بوجھ کر چهوڑ نا براہے لیکن چهوٹ جانے سے جزا لازم نہیں ہوگی

   📚 احرام کے واجبات
1  میقات سے احرام باندهنا
2  ممنوعات احرام سے بچنا
3  (مردوں)کے لئےسلے ہوئے کپڑے اتار دینا

📚  احرام کی چند سنتیں
1  حج کے مہینے میں احرام باندھنا
2  اپنے شہرکےمخصوص راستہ اور میقات سے احرام باندهنا
3  احرام سے پہلےغسل یا وضو کرنا
4 ایک چادر اور ایک لنگی پہننا (مردوں)
5  دورکعت نماز ادا کرنا (لیکن مکروه وقت میں نہیں)
6  احرام کے بعد تلبیہ کا برابر ورد رکهنا
7  ( مردوں کے لیے)تلبیہ بلند آواز سے پڑهنا

📚   احرام کے بعض مستحبات
1  دونئے یا دهلے ہوئے کپڑے پہننا
2  چپل پہننا
3  نماز کے فورا بعد بیهنے کی حالت ہی میں نیت کرنا اور تلبیہ پڑهنا
4  اگر ممنوعات احرام سے بچنے کی پوری امید ہو تو احرام میقات سے پہلے باندهنا
5  مونچھ کترنا
6  ناخن تراشنا
7  بغل صاف کرنا
8  موئے زیرناف صاف کرنا
9  اگر بیوی  پاس ہو اور کوئی مانع نہ ہو تو اس سے صحبت کرنا (تاکہ احرام کے دوران دل دماغ فارغ رہے
 📚    طواف کے بنیادی ارکان
1   طواف کے اکثر چکروں کو ادا کرنا
2  طواف بیت اللہ شریف کے باہراور مسجد حرام کےاندر کرنا
3  خود طواف کرنا چاہے کسی چیز پر سوار ہو کر البتہ اگر مریض یا مجنون وغیرہ   تو اس کی طرف سے نیابت درست ہوسکتی ہے
       📚   واجبات طواف
واجبات طواف سات ہیں جن کے ترک سےجزالازم آتی ہے
1  حدث أصغر واکبردونو ں سے پاک ہونا
2  ستر کا چهپانا
3   حجر اسود سے طواف شروع کرنا
4  دائیں طرف سے طواف کرنا
5   پیدل طواف کرنا
6 طواف میں حطیم کو شامل کر نا
7  طواف کے ساتوں چکر پورے کرنا
       📚  طواف کی سنتیں
1  اضطباع کرنا (یعنی مردوں کےلئے چادربغل سے ڈال کر داہناکندهاکهولنا )مسنون ہے صرف اس طواف میں جس کے بعدسعی ہے
2  شروع کے تین چکروں میں رمل کرنا (جس طواف کے بعد سعی ہے)
3   آخری چکروں میں رمل نہ کرنا
4  طواف کے شروع میں حجر اسود کا استقبال کرنا
5  حجرے اسود کے استقبال کے وقت تکبیر کہنا
6  حجر اسود کے سامنے تکبیر کہتے وقت رفع یدین کرنا
7  حجر اس کا استلام کرنا(طواف کی ابتدا اور انتہا میں استلام هجر اسود مسنون ہے اور درمیان میں ہر چکر میں استلام مستحب ہے
8   رمل کے علاوہ طواف کے چکروں کو با وقار انداز میں چلنا
9  تمام چکر پے درپے کرنا
10  بدن اور کپڑوں کا ظاہری نجاستوں سے پاک ہونا

   📚  طواف کے مستحبات
1حجر اسود کا تین بار بوسہ دینا
2  حجر اسود پر تین بار سجدہ کرنا
3  طواف کے دوران رکن یمانی کا استلام کرنا
4  طواف کے دوران ذکر یا دعا میں مشغول رہنا
5   مردوں کے لیے بیت اللہ کے قریب طواف کرنا بشرط مہ کسی کو تکلیف نہ ہو
6  عورتوں کو رات میں طواف کرنا بہتر ہے
7 طواف کے دوران بات چیت سے پرہیز کرنا
8  دوران طواف ہر اس عمل سے پرہیز کرنا جو خشوع وخضوع کے منافی ہو
9  دل کو مشغول کرنے والی چیزوں نگاہ کی حفاظت کرنا
10  اگر کسی لو خلل
     📚  مباحات طواف
1  کسی کو سلام کرنا اگر ذکر وغیرہ میں مشغول نہ ہو ورنہ مکروہ ہے
2  چهینکنے والے کو کا الحمدللہ کہنا
3 چهیکنے اور سلام کرنے والے کا جواب دینا
4  ضرورت کے وقت بقدرے ضرورت کلام کرنا
5  پانی وغیرہ پینا
 6  ضروری مسائل دریافت کرنا اور اس کا جواب دینا
7  پاک خف یا نعل پہن کر طواف کرنا
8  کسی عذر کی وجہ سے سواری وغیرہ پر طواف کرنا

       📚  مکروہات طواف
 1  فضول بات چیت کرنا
2  خریدوفروخت اور اس کی بات چیت کرنا
3  کهانا
4   ایسے اشعار پڑهنا جس میں حمدو ثنا نہ ہو
5  بلند آواز سے ذکرودعا وغیرہ کر اگر اس سے طواف کرنے، نماز پڑهنے والوں کو خلل ہو
6  ناپاک کپڑوں میں طواف کرنا
7  حجر اسود کے استقبال سے پہلے ہی دونوں ہاتھوں کو اٹهالینا
8   پیسابپاخانہ کی حاجت کے وقت طواف کرنا
9  بهوک پیاس اور غصہ کی حالت میں طواف کرنا
10  دعا کےلئے ہاتھ اٹهانا یا نماز کی طرح دونوں ہاتهوں کو باندهنا
11  دوران طواف ٹهہر کر دعا وغیرہ کرنا
12  طواف کرتے ہوئےبلا کسی ضرورت کے باہر نکلنا
     📚    محرمات طواف
1  حیض و نفاس یا جنابت کی حالت میں طواف کرنا
 2  بےوضو طواف کرنا
3  ستر کهلے ہوئے ہونے کی حالت میں طواف کرنا
4  بلا کسی عذرکے  سوار ہو کر طواف کرنا
5  طواف میں حطیم کو شامل نہ کرنا