اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گڈھے میں ڈوبنے سے پانچ سالہ بچے کی موت، اہل خانہ میں مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 20 July 2017

گڈھے میں ڈوبنے سے پانچ سالہ بچے کی موت، اہل خانہ میں مچا کہرام!


رپورٹ: ھلال اختر قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیوان(آئی این اے نیوز 20/جولائی 2017) سیوان کے مشہور قصبہ جمال احاطہ میں ایم ایم جنت انگلش اسکول میں کلاس ایک میں زیرِتعلیم بچے کی موت گڈھے میں ڈوبنے کیوجہ سے ھوگئی.
موصولہ اطلاع کے مطابق پانچ سالہ ریحان ولد پرویز عالم ٹفن کی چھٹی کے وقت گھر سے کھانا کھا کر دوبارہ اسکول جارھا تھا اسی درمیان سڑک سے تھوڑی دور پر واقع ایک 6 فٹ گہرا گڈھا جو مچھلی پالنے کے مقصد سے بنایا گیا تھا اسمیں مچھلی دیکھنے کیلئے رک گیا اچانک اسکا پیر پھسلا اور وہ توازن نہ برقرار رکھتے ھوئے گڈھے میں گر گیا، دوسرے طالبعلم نے اسکی اطلاع اسکول کے پرنسپل جمشید سر کو دی آناً فاناً اسکو باہر نکال کر ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسکے موت کی تصدیق کر دی.
بچے کی ناگہانی موت سے اھل خانہ کافی صدمے میں ھیں، علاوہ ازیں کافی لوگوں نے اظہار تعزیت بھی کی، جنمیں مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم کے استاذ مولانا ھلال اختر قاسمی جامع مسجد جمال احاطہ کے امام مولانا محمد اختر حلیمی مدرسہ عربیہ مدینۃالعلوم کے مہتمم مولانا حافظ محمد زبیر عاصم خاص طور پر شامل تھے.