رپورٹ: حافظ شـمـیم بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 19/جولائی 2017) شیخ الحدیث حضرت زکریا رح کے شاگرد رشید دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے صدرالمدرسین حضرت مولانا شفیق احمد قاسمی کا انتقال ہوگیا ہے ★انا للہ وانا الیہ راجعون★ تدفین ممبرا میں درگاہ روڈ پر واقع قبرستان میں رات دس بجے ہوگی.
مرحوم جید الاستعداد، سادہ مزاج، نام ونمود سے دور رہنے والے عالم دین تھے، تقریبا پچاس برس دارالعلوم امدادیہ میں تدریسی فرائض انجام دئیے.
دنیا کے مختلف حصوں میں ان کے شاگرد دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، مولانا بدرالدین اجمل اور دیگر نامور حضرات ان کے شاگردوں میں شامل ہیں.
مولانا کا آبائی وطن بستی ضلع کے موضع کرہی تھا، احباب سے درخواست ہے کہ مغفرت و درجات کی بلندی کی دعا کریں.