اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوگی سرکار میں غلہ بیاپاری نے شکیل احمد سے کی بدتمیزی، گوپال پور کے سپا ممبر اسمبلی نے کیا فون، آئڈیو ہوا وائرل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 July 2017

یوگی سرکار میں غلہ بیاپاری نے شکیل احمد سے کی بدتمیزی، گوپال پور کے سپا ممبر اسمبلی نے کیا فون، آئڈیو ہوا وائرل!


رپورٹ: عرفات خان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جولائی 2017) جب سے اتر پردیش میں یوگی کی حکومت آئی ہے لوگوں کے تیور بدل گئے ہیں پردیش میں روز، کبھی گئو کشی کے نام پر تو کبھی انٹی رومیو کے نام دبنگئی ہورہی ہے ایسا ہی وقعہ اعظم گڑھ کے گوپال پور اسمبلی میں ہوا جہاں بی جے پی کی دال نہیں گلی، ایک تاجر نے ایک مسلم تاجر شکیل احمد کو کاروبار میں اونچ نیچ پر دھمکی دی اور ریاست میں یوگی حکومت ہے ایسا رعب دکھایا، شکیل احمد نے مقامی ممبر اسمبلی نفیس اہم سے ساری بات بتائی، نفیس احمد نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے براہ راست تاجر کو کال کیا اور پہلے اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کال اٹھاتے ہی اکڑنے لگا، نفیس بھائی نے اسے وارننگ دی پھر بھی وہ نہیں مانا تو تھوڑا سا تلخی دکھائی کہ میں گوپال پور سے تمہارا ودھایک نفیس احمد بول رہا ہوں لیکن اس تاجر کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑا، ریاست میں آپ کی حکومت ہے تو داداگیری کرو گے، ہوش میں آ جاؤ، نہیں تو آکر سکھا دوں گا.