رپورٹ: ھلال اختر قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیوان(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2017) سیوان کے مشہور و معروف ادارہ مدرسہ عربیہ مدینۃالعلوم سر سید نگر تیلکتھو میں باضابطہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ھو چکا ھے، اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ محمد زبیر عاصم نے طلبہ کو نصیحت کرتے ھوئے کہا کہ آپ طالبان علوم نبوت ھیں آپ کا مقام و مرتبہ بہت بڑا ھے آپ نے جس مقصد کے تحت اپنے وطن، اھل خانہ کو چھوڑا ھے اسکو اولین ترجیح دیں، لایعنی مشغولیات اور غیر ضروری کاموں سے اجتناب برتیں.
علاوہ ازیں حضرت مہتمم صاحب نے علم دین کی اھمیت پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ علم دین کی اھمیت ہر زمانے میں مسلم رہی ہے دنیا کا کوئی بھی علم اسکا مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں کے ادارہ ھذا کے اساتذہ کو بھی مخاطب کرتے ھوئے طلبہ کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنے کی نصیحت کی.
اسکے علاوہ مدرسہ ھذا کے استاذ مولانا ھلال اختر قاسمی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں درجہ عربی دوم کا قیام عمل میں آچکا ہے مولانا ھلال اختر صاحب قاسمی نے بھی طلبہ عزیز کو اصول وضوابط اور نظم ونسق کے ساتھ رھنے کی تلقین کی.
اس موقع پر مولانا اجمل حیات قاسمی، مولانا جمشید نعمانی، حافظ ناظم علی، حافظ محمد یحيٰ، ماسٹر سید عزیز اصغر، حافظ محمد تاج الدین وغیرہ خاص طور پر موجود تھے.