رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) جناب ذکی الرحمٰن غازی فلاحی مدنی استاذ جامعہ الفلاح کی چار کتابوں کی رسم اجراء کی تقریب آج بعد نماز عصر جامعہ کی مسجد میں ھوئی، جن کی تفصیل یہ ہے؛
1.. مسلمانوں پر مسلمانوں کے حقوق.. صفحات 131
2..سفر کے شرعی آداب صفحات 111
3.. رخصت اور سہولت کا اسلامی تصور صفحات 78
4.. دین اور سیاست صفحات 435
یہ کتابیں اریب پبلیکیشنز دھلی سے شائع ہوئی ہیں، نوجوان اہل قلم میں موصوف کا نام معروف و مشہور ہے، قلیل مدت میں متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، موضوعات میں تنوع، اسلوب میں سلاست اور انداز بیان میں کشش، نمایاں خصوصیات ہیں.
ان کتابوں میں اول الذکر تین طبع زاد اور آخری کتاب؛ دین اور سیاست؛ علامہ یوسف القرضاوی حفظہ اللہ کی گراں قدر کتاب؛ الدین و السياسة؛ کا شگفتہ ترجمہ ہے.
دین میں سیاست کی کیا اہمیت ہے اور کتاب و سنت کی روشنی میں سیاست کیلئے کیا رہنمائی ھے، یہ وقت کا ایک اھم موضوع ھے، یہ کتاب تمام متعلق مسائل سے مدلل بحث کرتی ہے اور شکوک و شبہات کا ازالہ کرتی ہے.
مولانا طاہر مدنی ناظم اعلیٰ جامعة الفلاح بلریاگنج نے مؤلف کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کا علمی و تصنیفی سفر اسی طرح جاری رکھے. آمیــن
اور مولانا نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی علمی کاوشیں جامعہ میں علمی فضا بنانے میں مددگار ہوتی ہیں اور اساتذہ و طلبہ کیلئے مہمیز کا سبب بنتی ہیں.