رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2017) دكھن ٹولہ تھانہ تحت مومن پوری میں ایک بیٹے نے اپنے 70 سالہ بزرگ والد کو سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا، بچ بچاؤ میں آئے چچا بھی زخمی ہو گئے، وہاں پر موجود لوگو نے زخمی کو ضلع ہسپتال بھیجوايا، جہاں حالت سنگین ہونے پر انہیں وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا.
جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر دکھن ٹولہ تھانہ انچارج فورس کے ساتھ پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تفتیش میں لگ گئے.
بتایا جاتا ہے کہ میت فیروز احمد 70 سال اس سال حج پر جانے والے تھے، صبح 08:00 بجے زمین کے بٹوارے کو لے کر پنچایت چل رہی تھی، اسی دوران باپ بیٹے میں کہا سنی ہونے لگی، جس سے ناراض بیٹے شمیم عرف پپو نے اپنے دو نالی بندوق سے گولی مار دی، جس سے موقع پر ہی موت ہو گئی، اسی دوران بیٹھے بھتیجے کو بھی کمر میں گولی لگ گئی، وہاں پر موجود لوگوں نے زخمی کو ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں حالت سنگین ہونے پر انہیں وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور موقع سے ملزم شمیم کی بیوی اور بچوں کو حراست میں لے کر تھانہ چلی گئی.