اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت بہار سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 10,لاکھ روپے دیگا، جمعیت علماء بہار کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 August 2017

جمعیت بہار سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 10,لاکھ روپے دیگا، جمعیت علماء بہار کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ!


رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ (آئی این اے نیوز 21/ اگست2017) جمعیت علماء بہار کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس ریاستی جمعیت کے مرکزی دفتر واقع مدنی مسافر خانہ پٹنہ جکشن پٹنہ میں زیر صدارت حضرت مولانا قاری محمد معین الدین صاحب صدر جمعیت علماء بہار معنقد ہوا، جلسہ کا آغاز قاری محمد محب اللہ عرفانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول کا تحفہ بھی پیش کیا گیا. سابقہ کاروائی کی توثیق کے بعد حسب ایجنڈا اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی، جمعیت علماء بہار کے ناظم اعلی الحاج حسن احمد قادری اجلاس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے کچھ اضلاع میں  سیلاب کی خطرناک صورت حال ہے پر گہری فکر کا اظہار کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کا حاضرین جلسہ کے ذریعہ جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بازاباد کاری کیلئے پہلے قسط کے طور پر دس لاکھ روپے جاری کیا جائے اسکی لئے ریاستی جمعیت علماء نے سیلاب زدہ علاقوں کو دو زون میں تقسیم کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں سے مل کر وہاں انکی ضروریات کے پیش نظر بروقت ضروری اشیاء فراہم کرانے کی ہدایت دی ریاستی ٹیم کو تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایسے ہنگامی صورت حال میں جماعتوں کو متاثرین تک امداد پہونچانے میں کافی مشکلات کا سامناکرنا  ہوتاہے، اس سلسلے میں جمعیت علماء بہار کی مجلس عاملہ یہ فیصلہ لیتی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے اسی درمیان ضلعی جمعیت اپنے اپنے ضلعوں کا سروے کراکر رپورٹ ریاستی جمعیت میں جمع کرائے. اور ساتھ ہی متاثرین کے خاندان کے ایک فرد کا آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی اور بیک اکاونٹ ضلع جمعیت کے صدر یا ناظم حاصل کر کے ریاستی دفتر میں جمع کردیں، تاکہ امدادی رقم انکے بینک اکاونٹ میں ڈالدی جائے. سیلاب سے متعلق تجویز سیتامڑھی ضلع جمعیت کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے پیش کی، اور اسکی تائید مولانا یاسر عرفات نے کیا.
 اسکے بعد ریاست کے مسلمانوں کی تعلیمی اور اقتصادی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کی منظوری دی گئی. علاوہ ازیں موتیہاری (مشرقی چمپارن) میں ریاستی مجلس منتظمہ کا اجلاس 26اکتوبر کو معنقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور یہ اتفاق رائے سے یہ طے پایاکہ صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی کو اس میں مدعو کیا جائے. قربانی کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ بڑے جانوروں کی قربانی نہ کی جائے تاکہ فسطائی طاقتوں کو فتنہ وفساد کا موقع نہ ملے. مولانا نزرالمبین. مولانا مکرم الحسینی. قوس صدیقی. وغیرہ نے جمعیت کے تجاویز کو پڑھکر سنایا. جمعیت کے تجاویز پر تائیدی کلمات مولانا ابوالکلام قاسمی. مولانا شکیل احمد قاسمی، مولانا مشہود احمدقادری ندوی، ارشد اسٹھانوی، امان اللہ وغیرہ نے پیش کئے. اس موقع پڑ   امارت شرعیہ کے ناظم حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی. جماعت اسلامی بہارکے امیر حضرت مولانا محمد رضوان اصلاحی نے ارکان عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے متحد اور منظم ہونے کی اپیل جی. اس اہم اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے اسمائے گرامی یہ ہیں. مولانا بدر احمد مجیبی. الحاج محمد بلال الدین. مولانا مشہود احمد قادری. انوارالہدی. عشرت جمیل. اخلاق احمد قادری. قوس صدیقی. پروفیسر مصطفی سیماب. مولانا سعد قاسمی. عتیق اللہ. خلق احمد قادری. عباس نوری. اقبال احمد. مولانا مکرم الحسینی. مولانا صابر نظامی. مولانا روح اللہ. بیگو سرائے. مولانا حیدر الاسلام. ارشادالدین حسینی بانکا. مولانا نزرالمبین. مولانا مجیب الرحمن. مولانا طارق انور قاسمی. مولانا امان اللہ مظاہری. مشرقی چمپارن. مولانا محمد صدرعالم نعمانی صاحب سیتامڑھی. قاضی غضنفر قاسمی. مولانا عبید اللہ قاسمی. گیا. مولانا رضوان اللہ. مولانا عزرائیل قاسمی. کٹیہار. محمد یونس معراج احمد سپول. مولانا ابن الحسن بھاگل پور. مولانا سہیل الرحمن مدھے پورہ. صغیر احمد ایڈوکیٹ. مولانا محمد حسین رہتاس. مولانا عامر عرفات قاسمی. مغربی چمپارن. محمد لطف اللہ. فخرالدین علی جوہر. مفتی نظام الدین قاسمی. نذیر احمد ندوی. سمستی پور. مولانا محب اللہ قاسمی مولانا عباس قاسمی کھگڑیا. مولانا سراج الحق قاسمی شیوہر. مولانا ابرار. پروفیسر مکی انصاری دربھنگہ. مولانا محب اللہ مظاہری سہرسہ .مولانا احسان قاسمی پٹنہ مولانا طیب مظاہری ارول. مولانا صالح ندوی. محمد افتخار نوادہ. مولانا بہاءالدین بخاری آرہ. قاری عبد المبین مدھوبنی. خورشید عالم مونگیر. ارشد متین وغیرہ شریک ہوئے. جمیت علماء بہار کے ناظم نشرواشاعت انوارالہدی نے شکریہ کی تجویز پیش کی.