اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بندروں کا آتنک، ایک عورت کو کیا زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 August 2017

بندروں کا آتنک، ایک عورت کو کیا زخمی!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کڈانہ/شاملی(آئی این اے نیوز 21/اگست 2017)شاملی کے کڈانہ گاؤں میں ایک عورت صبح فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے مکان کی چھت پر سورہے دو سالہ معصوم رمشاء خاتون کو  اٹھانے گئی، تو اوپر بیٹھے نصف درجن بندروں نے اس کو گھیر لیا وہ ان سے بچی کو بچانے کیلیے جیسے ھی آگے بڑھی بندروں نے اس کو چھت سے نیچے دھکیل دیا، جس سے اس کو شدید چوٹ آئی سر اور چہرہ پر زبردست چوٹ لگی ہے.
محمد عبدالقیوم نے بتایا کہ انکی اھلیہ عمرانہ خاتوں آج علی الصبح چھت پر چڑھی تھی جسکو بندروں نے نیچے دھکیل دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی، پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرا گیا، جہاں علاج جاری ہے.
بتاتے چلیں کہ اس گاؤں میں بندروں نے بہت زیادہ آتنک مچا رکھا ھے جس سے آئے دن حادثات رونماں ہوتے رہتے ہیں، اور جن کے ڈر سے لوگوں نے اپنی چھتوں پر چڑھنا چھوڑ دیا.