اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایم پی حضرت مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی نے بہار سیلاب متأثرین سے کی ملاقات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 August 2017

ایم پی حضرت مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی نے بہار سیلاب متأثرین سے کی ملاقات!


بہار سے خصوصی رپورٹ: محمد یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہار(آئی این اے نیوز 21/اگست 2017) بہار میں آئے سیلاب میں متاثرین سے ننگے پاؤں اتنے ضعیف پیرانہ سالی کے باوجود ایم پی مولانا اسرار الحق قاسمی ملاقات کیلئے پہنچے،  یہی تو ہے علماء حق کی سیاست ان کا ذاتی کوئی مفاد نہیں ہوتا بس قوم کا درد ہوتا ہے، اور کچھ لوگ ان لوگوں کے بہکاؤ میں آتے ہیں جو لوگ ابھی ابھی سیاست میں آئے ہیں اور چیخ چیخ کر اپنے آپ کو قوم کا ہمدرد بتاتے ہیں، ان کے بہکاؤ میں آکر مولانا کو کہتے ہیکہ مولانا کو سیٹ اور سیاست چھوڑ دینی چاہیے کہاں ہیں چیخنے والے ان کی ہمدردی کہاں ہے.
سچ میں آج مولانا کو اس حال میں دیکھ کر شیخ الاسلام حضرت مدنیؒ اور حضرت سیوھارویؒ کی یاد تازہ ہوتی ہے، مولانا نے حضرت عمر فاروقؓ کی یاد تازہ کرادی.
واضح ہو کہ بہار میں اب تک خبروں کے مطابق ہزاروں معصوموں کی جان جا چکی ہے لیکن ابھی تک سرکاری وہاں کوئی امدد نہیں پہنچی.