اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیة علماء ہند کی جانب سے 13 اگست کو جنتر منتر پر ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مدسہ باب العلوم جعفرآباد دھلی میں میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 2 August 2017

جمعیة علماء ہند کی جانب سے 13 اگست کو جنتر منتر پر ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مدسہ باب العلوم جعفرآباد دھلی میں میٹنگ کا انعقاد!


رپورٹ: شہـــاب الــدین
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دھلی(آئی این اے نیوز 2/اگست 2017) جمعیة علماء ھند کی طرف سے جنتر منتر نئی دھلی میں 13/اگست 2017 کو ہونے والے امن مارچ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایک اہم  میٹنگ مدرسہ باب العلوم جعفر آباد دھلی میں زیرِ صدارت مولانا داؤد ظفر امینی نائب صدرجمعیت علماء دھلی و مھتمم مدرسہ باب العلوم جعفر آباد دھلی اور زیر نظامت مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دھلی منعقد ہوئی.
مہمان خصوصی مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری جمعیت علماء ھند نے اپنے خطاب میں سب کو دو چیزوں پر دھیان دینے کی تاکید کی ہے ایک ظاہری عمل جیسے پرامن مظاہرہ کے ذریعہ اپنی بات کو حکومت تک پہنچانا اور ایک باطنی عمل جیسے توبہ استغفار کرتے ہوئے حقوق اللہ وحقوق العباد پر خاص توجہ رکھنا.
مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دھلی نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء ھند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور امن مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے حاضرین کی توجہ مبذول کرائی.
مولانا یاسین صاحب قاسمی جمعیۃ علماء ھند، قاری عبد السمیع صاحب نائب صدر جمعیت علماء دھلی نے بھی جمعیت عملہ کے سامنے اپنی بات رکھی.
مولانا قاری عبدالغفار صاحب مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی ،مولانا محمود الحسن ناظم تعلیمات، مولانا جمشید قاسمی صاحب نے مشترکہ طور پر امن مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی.
اس موقع پر مولانا ضیاء اللہ قاسمی صاحب جمعیت بلڈنگ بلی ماران، مولانا حسین احمد قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک، قاری خلیل الرحمٰن صاحب مجددی مہتمم مدرسہ منھاج الرسول سیلم پور، حکیم عطاء الرحمن اجملی اور دیگر علماء کرام کے علاوہ علاقے کے ذمہ داران و طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے، آخر میں مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری جمعیت علماء ھندکی دعاء پر میٹنگ کا اختتام ہوا.