رپورٹ: یـاسیــن صدیــقی قـاسـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی آباد(آئی این اے نیوز 2/اگست 2017) جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں نئے تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت اداڑ کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا شہاب عالم قاسمی نے کی، جلسہ کا آغاز قاری عمران کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا.
صدرِ محترم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی خواہ دینی تعلیم ہو یا دنیاوی لیکن بحثیت مسلمان ہماری ذمہ داریاں زیادہ ہیں ۔
ہمارے لیے ضروری ہیکہ پہلے ہم مذہبی تعلیم حاصل کریں، یہی وجہ ہیکہ مذہب اسلام نے علم کی اہمیت پر زیادہ زور دیا ہے خود آقا مدنی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر اتنا ضروری ہیکہ نماز روزہ صحیح سے ادا کرسکے.
مزید مولانا نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم لوگ فرقہ بندی اور آپسی بھید بھاؤں میں تقسیم ہوگئے ہیں، جس کا فائدہ غیر قوم اٹھا رہی ہیں اسلئے ہمیں ہر چیز میں اپنے اکابرین سے مشورہ لینا چاہیے اور آپسی اختلافات کو ختم کر کے باطل طاقتوں کا ڈت کر مقابلہ کرنا چاہیے.
نیز مولانا موصوف نے فرمایا کہ الحمدللہ مجھے بڑی خوشی ہیکہ مولانا نظام الدین قاسمی نے دنیاوی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے دینی تعلیم کے ساتھ اسلامی ماحول میں رہ کر باضابطہ پانچویں کلاس تک عصری تعلیم کا انتظام کیا جو قابل مبارکباد ہیں۔
اخیر میں مہتمم جامعہ مولانا نظام الدین قاسمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے جامعہ میں داخلہ کروائیں، نیز بیرونی طلبہ کیلئے ابھی داخلہ جاری ہے، خواہش مند طلبہ رابطہ کریں ۔
اس موقع پر مولانا نوید مظاہری قاری یوسف قاری یونس قاری زاہد بھائی عمر بھائی سہراب قاری نسیم کے علاوہ اساتذہ وطلبہ اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
صدرِ محترم کی رقت آمیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا، مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے.