اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیة علماء کے بینر تلے 13 اگست کو میوات میں امن مارچ اور پنہانہ میں امن کانفرنس کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 August 2017

جمعیة علماء کے بینر تلے 13 اگست کو میوات میں امن مارچ اور پنہانہ میں امن کانفرنس کا انعقاد!


رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 12/اگست 2017)حالیہ ایام میں تیزی سے پھیل رہی نفرت اور دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے جمعیة علماء ہند ہمیشہ کی طرح  اپنی سابقہ امن و شانتی اور قیام امن کی روایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں امن مارچ اور امن کانفرنسوں کا انعقاد کر رہی ہے۔
اسی کے چلتے جمعیة علماء ہریانہ، پنجاب ہماچل وچندی گڑھ بھی آئندہ 13 اگست کو امن مارچ کا انعقاد کر رہی ہے.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے مولانا یحییٰ کریمی صاحب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ امن مارچ میوات کے  چاروں طرف سے مختلف راستوں سے چل کر 13 اگست کو صبح 10 بجے تک پنہانہ پہنچے گا، جسمیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے، اس کے بعد صبح 10 بجے  ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
 مولانا کریمی نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل توجہ ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ تمام مذہبی رہنما نفرت اور دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنے اپنے پیروکاروں کو امن و آشتی کا پیغام دیں گے۔