رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 12/اگست 2017) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع یونٹ کی ایک میٹنگ بردھیابازار کے برکاتی کامپلکس منعقد کی گئی جس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کے انتخاب پر غور وخوض کیا گیا اور الیکشن لڑنے والوں سے درخواست طلب کی گئی، نیز بہت سے لوگوں کو عہدے سے بھی نوازا گیا، میٹنگ کی صدارت پارٹی ضلع صدر ارشاد عالم نے کی، اور نظامت کے فرائض نوید خان نے انجام دیا، انہوں نے بتایا کہ ریاستی صدر شوکت علی کی ہدایت پر مدار پور کے معراج خان، خلیل آباد کے مظہر علی، اور نوید خان کوضلع جنرل سیکرٹری، اور امید ظاہر کی گئی کہ مذکورہ عہدیداران پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے.
اس موقع پر محمد وسیم خان، ہاشم آدم زاد بستوی، اسد نظامی، سنیل گوتم وغیرہ موجود رہے.