رپورٹ: عظیــم اللہ صـدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی د ہلی(آئی این اے نیوز 8/اگست 2017)عالمی شہرت یافتہ ادارہ روئل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیزجارڈن نے بااثر شخصیات کی ایک تازہ فہرست 2017 جاری کی ہے، جس میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کو لگاتار نویں بار پچاس اہم شخصیات میں شامل کیا ہے۔
مذہبی ،سیاسی ، علمی، تجارتی اور سماجی خدمات واثرات کی بنیاد پر ہر سال دنیا بھر سے پانچ سو شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے، جس میں ٹاپ پچاس کی ایک علیحدہ فہرست بھی ہوتی ہے، سرفہرست جامعہ ازہر یونیورسٹی قاہرہ کے شیخ اعظم پروفیسر شیخ احمد محمد الطیب ہیں، جب کہ چھٹے نمبر پر شیخ الاسلام مولانا محمد تقی عثمانی ہیں، فہرست میں تبلیغی جماعت سے پاکستانی امیر حاجی محمد عبدالوہاب کو عالمی حیثیت دیتے ہوئے دسواں درجہ دیا گیا ہے، جب کہ اس کا مرکزی نظام ہندستان سے چلتا ہے، جہاں مولانا محمد سعد خود کو عالمی امیر مانتے ہیں، لیکن ان کا نام کہیں نہیں ہے ۔
ہندستان سے بریلوی عالم دین مفتی محمد اختر رضا قادری اظہری شامل ہیں، جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کو بھارت کے دیوبندی عالم میں سب سے زیادہ بااثر قرادیتے ہوئے 39؍واں مقام دیا گیا ہے، یہ پچھلے پانچ سالوں میں سب سے عمدہ رینکنگ ہے
مولانا مدنی کو یہ درجہ مختلف ماڈرن پلیٹ فارم پر دین اسلام کی بہتر اور فئیر نمائندگی اور دہشت گردی کے خلاف طویل جد وجہد کی وجہ سے ملا ہے، اس کے علاوہ خاص بات یہ ہے کہ مولانا مدنی کی ملی اور سماجی خدمات کا دائرہ بھی کافی وسیع ہے، انھوں نے بکھرتے ہوئے ہندستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے، خاص طور سے ان کی تنظیم نے بائی ایکشن سیلاب زدہ علاقے میں ہندو اور مسلم بستیوں کی صفائی کی ہے، نیز بائی ورڈ وہ جلد امن مارچ کرکے سبھی طبقات کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں.
مولانا مدنی ہندستانی مسلمانوں کے مرکز مدارس کے نظام کو آرٹی ای ایکٹ سے بچانے کے لیے بھی مشہور ہیں، انھوں نے اس کے علاوہ طلاق ثلثہ اور شرعی معاملات میں عمدہ طریقے سے مسلمانوں کا دفاع کیا ہے ۔
- ان ٹاپ شخصیات کے علاوہ ہندستان سے باقی 450 افراد میں مولانا قمرالزماں اعظمی، مولانا ارشد مدنی ، مولانا بدرالدین اجمل ، اسدالدین اویسی ، ڈاکٹر میر واعظ عمر فاروق، مولانا شیخ ابوبکر ، سید ابراہیم خلیل البخاری ، مولانا شاکر نوری ، ذاکر نائک ،عظیم پریم جی، شبانہ اعظمی ، اے آر رحمن وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔