اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند سے دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے تینوں طالب علم بے قصور نکلے، ATS نے کیا تینوں کو رہا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 August 2017

دیوبند سے دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے تینوں طالب علم بے قصور نکلے، ATS نے کیا تینوں کو رہا!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/اگست 2017) یوپی اے ٹی ایس کی طرف سے گزشتہ کل دیوبند سے دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے تینوں طالب علموں کو رہا کر دیا گیا ہے، جانچ میں پتہ چلا کہ ان تینوں طالب علموں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے.
ملی معلومات کے مطابق، گزشتہ کل (اتوار) جن تین طالب علموں کو دیوبند تھانہ علاقے کے اقرأ منزل سے دہشت گرد سرگرمیوں کو انجام دینے کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں آج (سوموار) اے ٹی ایس کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا گیا.
اے ٹی ایس نے بتایا کہ تفتیش اور پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ان طالب علموں کا دہشت گردی سے کوئی کنکشن نہیں ہے، فی الحال اے ٹی ایس نے تینوں طالب علموں کو دیوبند انسپکٹر کے حوالے کیا ہے.
بتا دیں کہ ان طلباء میں سے 2 کشمیر کے رہنے والے ہیں، جبکہ ایک بہار کا رہنے والا ہے، یہ لوگ گزشتہ کافی عرصے سے دیوبند میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.