اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیفیات ایکسپریس پٹری سے اتری، ایک درجن سے زائد افراد کی موت، 50 سے زائد زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 23 August 2017

کیفیات ایکسپریس پٹری سے اتری، ایک درجن سے زائد افراد کی موت، 50 سے زائد زخمی!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اوریار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اگست 2017) اعظم گڑھ سے دہلی تک چلنے والی کیفیات ایکسپریس کی دس بوگیاں بدھ کی صبح کان پور کے پاس پٹری سے اتر گئی جس سے اب تک 50 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے، ان مسافروں کا قریب کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے، وہیں ایک درجن سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے.
یہ حادثہ کان پور کے پاس اوریار ضلع میں صبح 2 بج کر 40 منٹ کا ہے۔حادثہ کا شکار ہونے والے ڈبوں میں انجن کے علاوہ چار جنرل ڈبے اور B-2-H1-A2-A1-S10 شامل ہیں۔
ریلوے منسٹر سریش پربھو کے مطابق یہ حادثہ ایک ڈمپر اور کیفیات ایکسپریس کے انجن کی ٹکر سے ہوا، ریلوے منسٹر نے اعلیٰ افسران کو فوراً موقع پر پہنچنے کے احکامات دیئے ہیں، پربھو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ ذاتی طور پر سارے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔