رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پلانہ/باغپت(آئی این اے نیوز 23/اگست 2017) پلانہ علاقہ میں پچھلے تین سے بجلی غائب ہے، جس سے علاقہ کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ پلانہ بجلی گھر پر ھنگامہ کرنے کی تیاری میں ہیں، اگر جلد بجلی نہیں دی جاتی تو زبردست دھرنہ دیا جائیگا.
پلانہ رہائشی محمد شمشاد نے بتایا کہ بجلی کے کھمبے ٹوٹے پڑے ہیں جس کو درست کرانے کیلئے بجلی افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے نصف درجن گاؤں کے لوگ پریشان ہیں، وہیں آس پاس میں چل رہے صنعتی کاروبار بھی بند پڑا ہے اور کسان کی کھیتی جلنے کے قریب ہے، جلد بجلی چالو نہ کئے جانے پر لوگوں نے ھنگامہ کرنے کا اعلان کیا ہے.